:سوال
حذیفہ ابن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رازدارِ رسول کیوں کہا گیا ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
پہلے بھی اس کا جواب دیا تھا کہ وہ رازدارِ رسول اس لیے ہے کہ اس قسم کی فتنوں وغیرہ کے بارے میں جو نبی علیہ السلام نے روایتیں بیان کی تھیں یا بعد میں جو بگاڑ پیدا ہوگا، اس قسم کی باتیں یا اللہ کے عذاب کی باتیں، تو اس قسم کی باتیں نبی علیہ السلام نے جو بیان کی تھیں، وہ ان کے علم میں تھیں، دوسرے صحابہ کے علم میں وہ تمام چیزیں نہیں تھیں، اسی لیے ان کو رازدارِ رسول کہا گیا تھا اور انہوں نے ان کو ظاہر نہیں کیا تھا، نبی علیہ السلام کی ہدایت تھی کہ اتنی جلدی ان کو نہ بتایا جائے جس سے فتنہ پھیلے اور لوگوں میں مایوسی ہو۔
یہ صحیحین میں بھی ہیں یہ روایتیں اور سنن میں بھی۔