کیا جن وغیرہ انسان پر حاوی ہو سکتے ہیں؟

:سوال

کیا جن وغیرہ انسان پر (حاوی ہو سکتے ہیں؟)

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

یہ بالکل غلط بات ہے، بارہا یہ بتایا گیا ہے قرآن و حدیث سے یہ ثابت نہیں ہے۔ یہ جن لوگوں کے عقیدے خراب ہوتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی اور ان سے پہلے بھی یہود و نصاریٰ میں، کفار و مشرکینِ عرب میں جن کے عقیدے خراب تھے، ان کے کا یہ طریقہ تھا، وہ جنوں سے پناہ مانا، مانگا کرتے تھے جس کا قرآن میں ذکر ہے۔ مگر قرآن نے یہ نہیں کہا کہ واقعی جن جو ہیں کسی کو نفع نقصان پہنچا سکتے ہیں، نہ انسان جن کو نفع نقصان پہنچا سکتا ہے، نہ انسان جن کو اتار سکتا ہے، یہ ساری جھوٹی باتیں ہیں۔ ان جھوٹے لوگوں نے، دھوکے بازوں نے لوگوں کو اس طرح دھوکہ دیا ہے کمائی کرنے کے لیے۔ تعویذ گنڈے کرنے والوں نے، عمل، عملیات کرنے والوں نے، یہ سب اس قابل ہیں کہ ان کی گردنیں ماری جائیں۔ اسلامی ریاست میں ان کی گردنیں مار دی جائیں، ان کو قید میں ڈال دیا جائے گا، ان کو ذرا بھی مہلت نہیں ملے گی۔

​تو یہ انہوں نے اس طرح سے کیا ہوا ہے، باقی ایسا کوئی ذرا بھی نہیں نہ جن کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس کو ایسی کوئی قدرت نہیں دی گئی، وہ علیحدہ مخلوق ہے، اس کا نظام علیحدہ ہے، انسانوں کا نظام علیحدہ ہے۔ دونوں مکلف ہیں اللہ کی عبادت کے لیے۔

تلاش کریں