بیکری کا کام کرنے والوں کو میلوں کے لیے کیک کے آرڈر مل جاتے ہیں، کیا ان کے لیے مال بنانا جائز ہے؟

:سوال

بیکری کے کاروبار کرنے والوں کو سالگرہ کے کیک کا آرڈر مل جاتا ہے، بعض اوقات عرس اور میلوں والے آرڈر پر مال تیار کرواتے ہیں، کیا ایسا آرڈر وصول کرنا چاہیے یا نہیں؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

میں تو یہی اپنے ساتھیوں کو بتاتا ہوں، ہم لوگ یہی بتاتے ہیں کہ بھئی ان کے کسی بھی عرس، میلے وغیرہ یا کوئی ان کے جو حرام کام ہوتے ہیں اس قسم کے، ان میں کسی بھی ذرا، کسی قسم کا بھی تعاون ان کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے بالکل پرہیز کرنا چاہیے چاہے آپ اپنی دکان بند کر دیں، چاہے کچھ بھی کر دیں، بیکری بند کر دیں۔ اور بلکہ ان کو دعوت بھی دیں تو زیادہ اچھا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس میں آپ کو اور زیادہ برکت دے گا۔

تلاش کریں