:سوال
کیا آپ لوگ درود نہیں پڑھتے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
ابھی تو میں نے آپ کو بتایا ہم تو بہت زیادہ درود پڑھتے ہیں۔ یہ تو دیکھیے، ایک تو صلاۃ (نماز) ناقص رہتی ہے اگر ہم درود نہ پڑھیں، نبی علیہ السلام کے لیے دعا نہ کریں۔ تو دیکھیے صلاۃ جو ہے میں نے کہا صلاۃ کے اندر دعائیں کرنا، اس کے بغیر صلاۃ جو ہے جسدِ بے روح کی طرح سے ہے، بے مغز کھوپڑی کی طرح سے ہے۔ اور جب ہم دعا کرتے ہیں تو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کرتے ہیں، صلاۃ پڑھتے ہیں، صلاۃ کی دعا کرتے ہیں۔ اور یہ بالکل لازمی ہے۔ اس کے علاوہ بھی، صلاۃ کے علاوہ بھی بخاری کی روایت میں آتا ہے، ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی علیہ السلام سے پوچھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے ذکر کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنا لوں آپ پر صلاۃ کو، صلاۃ و سلام کو۔ تو فرمایا کہ ہاں بہت اچھا ہے۔ ادھا بنا لوں؟ تہائی بنا لوں؟ زیادہ، سب کا سب۔ تو یہ تو اصل میں نبی علیہ السلام سے جتنی محبت ہوگی جس کے قلب (دل) کے اندر، وہ پڑھے گا یہ صلاۃ و سلام پڑھے گا۔ جمعہ کے دن تو خاص طور سے تمام اعمال کی بہت زیادہ مقبولیت ہوتی ہے، اجر ملتا ہے، یہ بھی آپ زیادہ پڑھیے۔