:سوال
شیئرز کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
شیئرز وغیرہ کے کاروبار کے بارے میں پوچھا گیا ہے تو اس کے اندر بھی آج کل تو کوئی بھی کاروبار ایسا نہیں ہے۔ شیئر جو ہوتے ہیں حصص، حصے کی جمع حصص، یعنی شیئرز۔ یہ کسی کاروبار کے ہوتے ہیں، تو آج کون سا کاروبار ایسا ہے جس جس میں سود نہیں ہے؟ قرضے لیے جاتے ہیں، لیز پہ ہوتا ہے، یہ سارا کام کھیل تماشا چل رہا، کوئی بھی کاروبار آج سود سے پاک نہیں ہے۔ تو اب اگر ہم ان کے حصے دار بنیں گے تو سود میں ملوث ہو جائیں گے۔ تو اس لیے یہ شیئر کا کاروبار بالکل ناجائز ہے، اس میں سود شامل ہوتا ہے، اس سے بچنا چاہیے ہمارے مومن بھائی کو۔ اللہ نے جو کچھ محنت کی کمائی ہمیں دی ہے، جائز اور حلال کمائی، اللہ کا شکر ادا کرے، اس میں عبادت بھی قبول ہوتی ہے اور اس میں اگر حرام شامل ہو گیا تو عبادت ناـ نامقبول۔