ایک مومن کے پاس 4 لاکھ کی مالیت ہے اور وہ کسی کے پاس ہے تو اس میں زکوٰۃ کیسے دے؟

:سوال

ایک آدمی کے پاس چار لاکھ کی مالیت ہے اور اس کی یہ رقم کسی دوسرے کے پاس جمع ہے، وہ اس کو جلد نہیں دے رہا، وہ زکوٰۃ کیسے ادا کرے؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

وہ زکوٰۃ دیتا رہے اپنے پاس سے اگر دے سکتا ہے تو بہتر ہے، ورنہ وہ جب واپس ملے گی اس کو رقم تو پورے دورانیے کی زکوٰۃ دینی پڑے گی، چار سال، پانچ سال، دس سال جتنی پوری زکوٰۃ دینی پڑے گی اس کو۔ بہتر ہے وہ سالانہ دیتا رہے اس کو، اگر اس کو رقم ملنے کی امید ہے تو دیتا رہے زکوٰۃ۔

تلاش کریں