:سوال
کیا میّت کو جلدی دفن کرنے کا حکم ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
اس میں کوئی ایسا خاص معاملہ نہیں ہے، میت کو جلدی دفن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور کوئی ایسا خاص مسئلہ نہیں ہے جو اس میں قابلِ تحقیق ہو۔ اس کے، میت کے دفن کرنے… جلدی دفن کرنے کا جو معاملہ ہے، یہ بہرحال اپنی جگہ ایک صحیح اور مناسب معاملہ ہے کہ جلدی سے جلدی اس کو دفن کر دیا جائے تاکہ اس کے اندر کوئی ایسی طبی یا کوئی ایسی خرابیاں پیدا نہ ہوں۔ کیونکہ زیادہ دیر میت پڑی رہے تو اس کے جسم کے اندر تعفن کا امکان ہوتا ہے، کیڑے پڑنے کا امکان ہوتا ہے، اسی لیے جلدی دفن کرنے کا میت کے لیے حکم دیا گیا ہے۔
باقی کوئی اور ایسا پہلو نہیں ہے جس کا کسی عقیدے، نظریے سے کوئی تعلق ہو، کسی اصول سے اس کا تعلق ہو، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سوال پوچھنے والے کے ذہن میں اگر کوئی ایسی چیز ہو تو وہ وضاحت کرے تو پھر دوبارہ اس پہ جواب دیا جا سکتا ہے۔