:سوال
اخبار رکھنا کا بیان کیوں کہ ان میں تصاویر ہوتی ہیں؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
ہاں، جی جی جی، تو وہ کہـ کہ ہمارے گھر میں اج کل تصویریں اور اخبار وغیرہ، جی جی جی، صحیح بات ہے۔ یہ کوئی بھی گھر اس سے بچا ہوا نہیں ہے اخباروں سے۔ اس کی بس یہ کوشش کیا کیجیے، میں بھی اپنے ہاں یہی کرتا ہوں، گھر والوں کو یہی تلقین کرتا ہوں کہ جو بھی اخبار آپ دیکھیں، فوراً اس کو بند کر کے اس طرح سے رکھ دیں کہ اس کے جو تصویر کے چھپے، تصویر کے صفحات ہیں وہ چھپ جائیں، اندر ہو جائیں، دوسرے بغیر تصویر کے جو صاف صفحات ہیں وہ اوپر رہیں۔ اس طرح طے کر کے اس کو ہٹا کے رکھ دیں، وہ نمایاں طور سے نہ رہیں، رکھیں نہ رہیں، تصویر کوئی اس طرح نمایاں نہیں رہنی چاہیے۔ اس سے ہمیں نفرت ہونی چاہیے، جب فرشتوں کو اس سے نفرت ہے تو ہمیں بھی اس سے نفرت ہونی چاہیے۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے ہمارے گھر میں آئیں، ہم صلاۃ ادا کرتے ہیں، قرآن پڑھتے ہیں، مطالعہ کرتے ہیں قرآن کا تو فرشتے آئیں، اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت ہمارے شاملِ حال ہے۔ کون یہ پسند کرے گا کہ رحمت کے فرشتے نہ آئیں؟
جبرائیل علیہ السلام نہیں آئے تھے اور کہا کہ جہاں تصویر ہوتی ہے، کتا ہوتا ہے، ہم نہیں آتے وہاں۔