:سوال
ایک شخص جو سعودی عرب سے پاکستان آیا ہے، جب سعودی عرب میں دو روز پہلے رمضان کا چاند نظر آیا، اب وہ شخص عید کس حساب سے کرے گا؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
وہ سعودی عرب میں روزے شروع کر کے آیا ہے، تو یہاں 30 روزے پورے کر لے اور اس کے بعد روزہ رکھنا بند کر دے وہ۔ بس یہی ہے طریقہ، 30 روزوں سے زیادہ نہیں رکھنا ہے اس کو، 30 روزے کرنا ہے بس پورے۔
عید کا معاملہ یہ ہے کہ وہ عید منا لے… منا لے دو دن بعد یہاں پاکستان میں اگر عید منانا چاہے وہ، تو پاکستان… پاکستانیوں کے ساتھ عید منا لے بس یہ کر سکتا ہے۔ باقی روزے وہ 30 ہی رکھے گا۔