:سوال
دین کی اشاعت کے لیے سب سے پہلے کیا کرنا ضروری ہے، دین کی اشاعت کے لیے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
دین کی اشاعت کے لیے ہمیں دین کو سیکھنا ہے پہلے خود اور اس کے بعد اللہ کے دین کو پھیلانا ہے، تقاریر کے ذریعے سے، اپنے آج کل تو اللہ تعالیٰ نے یہ اشاعت کا ذریعہ دے دیا ہے، کتابت وغیرہ، کتا، کتابوں کے ذریعے سے، رسالوں کے ذریعے سے، جو اللہ کے فضل و کرم سے ہماری جماعت کر رہی ہے، ہر طریقہ استعمال کر رہی ہے، تو یہی طریقے ہیں۔ پہلے آپ خود دین کو سیکھیں اور اس کے بعد قرآن اور حدیث کے صحیح دین کو، سچے، اصل، اصل دین کو، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا ہے، جو دو ہی چیزوں میں پایا جاتا ہے، قرآن اور حدیث، وہی دو چیزیں چھوڑی ہیں آپ نے، دین کے ماخذ، ان ماخذ سے جو دین ہمیں ملا ہے، اس کو ہم پھیلائیں۔ اور پھر خود عمل سے نمونہ پیش کرے، یہ نہیں کہ ہم کہیں کچھ اور کریں کچھ، یہ نہیں بلکہ جو کہیں اسی کا عملی نمونہ پیش کرے، تو اس کے بعد یہ دین پھیلانا جو ہے مؤثر ہوگا اور اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا ہمیں اجر عطا فرمائے گا۔