:سوال
اگر اذان دی جائے اور امام فوراً اٹھ کھڑا ہو اذان کے بعد کی دعا نہ پڑھے اور خطبہ شروع کر دے تو یہ قرآن و حدیث کی رو سے کیسا ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
کرنا چاہیے اس کو، لیکن یہ کہ ویسے کوئی اس سے فرق نہیں پڑے گا، نہ خطبے میں نہ صلاۃ میں۔ وہ ایک ثواب سے محروم رہ جائے گا۔ویسے اس کے امام کو جو منبر پہ بیٹھا ہوا ہے خطبے کے لیے، اذان سن کر اذان کے الفاظ بھی دہرانے چاہیں، کیونکہ یہ تو ایک اذان ہے، اذان کے الفاظ بھی دہرانے چاہیں اور اس کے بعد دعا بھی پڑھنا چاہیے، دعا پڑھ کے وہ خطبے کے لیے کھڑا ہو۔