جنگ جمل اور جنگ صفین کا کچھ لوگ انکار کرتے ہیں؟

:سوال

جنگِ جمل و جنگِ صفین میں صفین ہوئی تھیں؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

جی ہاں ہوئی تھیں۔ کچھ لوگ کچھ ساتھی اس کا سرے سے انکار کرتے ہیں۔ یہ تو انکار کرنے والی بات ہی نہیں ہے، یہ تو ایک حقیقت ہے، تاریخی حقیقت ہے اور اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔ یہ جنگِ جمل جو ہوئی تھی، یہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، علی رضی اللہ عنہ کے عنہ کے ساتھ، تو یہ بعد میں صلح بھی ہو گئی تھی لیکن ایک ایک منافقین نے ایک اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رات کو شبخون وغیرہ دونوں لشکروں میں مار کے جنگ کرا دی تھی لیکن بعد میں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے معذرت کر کے علیحدگی اختیار کر لی تھی، وہ جنگِ جمل کہلاتی ہے اور جنگِ صفین جو ہوئی ہے وہ معاویہ رضی اللہ عنہ، علی رضی اللہ عنہ کے درمیان میں ہوئی ہے۔

​جو انکار کرتے ہیں وہ واقعات کا، تاریخی واقعات کا انکار کرتے ہیں۔ حقائق ہیں وہ۔

تلاش کریں