:سوال
الدعوہ والوں نے ایک، وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ الدعوہ والوں نے کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے ‘فتنہ دجال’۔ مصنف حافظ عمران ایوب ہیں جس میں لکھتے ہیں کہ امام مہدی کا ظہور ایک اٹل حقیقت ہے کیونکہ امام مہدی کے متعلق اتنی زیادہ احادیث ہیں، احادیث ہیں کہ وہ حد تواتر تک پہنچی ہیں۔
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
ایک بھی حدیث صحیح نہیں ہے، ساری حدیث ضعیف ہیں اور وہ قرآن سے بھی ٹکراتی ہیں۔ قرآن میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دین کو مکمل کر دیا اور اب کسی، کسی مہدی کی ضرورت نہیں ہے۔
عیسیٰ علیہ السلام آئیں گے تو ایک فتنے کو ختم کرنے، قتال کرنے کے لیے ایک اس طرح حکمران کی حیثیت سے آئیں گے، نبی تو ہوں گے وہ، اللہ تعالیٰ کی وحی کے ساتھ اللہ تعالیٰ ان کو پیغام ارسال فرمائے گا، نبی تو ہوں گے لیکن بحیثیت رسول نہیں، یعنی شریعت لے کے نہیں آئیں گے، اسی شریعت کے تابع ہوں گے۔ تو ان کا نزول جو ہے وہ برحق ہے۔
یہ مہدی کو جس طرح برحق کہہ رہے ہیں، دراصل عیسیٰ علیہ السلام کا ظہور برحق ہے، مہدی کا نہیں۔ مہدی کی جتنی روایات ہیں، اس میں اکثر شیعہ راوی ہیں اور ایک بھی روایت اس میں سند کے لحاظ سے صحیح نہیں ہے اور ضعیف اور منکر روایات حجت نہیں ہوا کرتیں، ضعیف اور منکر روایات پر عقیدہ بنانا جو ہے، یہ بالکل جہالت ہے خالص۔