:سوال
ڈاکٹر عثمانیؒ سے پہلے کوئی مسلمان نہیں تھے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
بہت سے مسلمان تھے، ہوں گے مسلمان لیکن یہ کہ تحریک اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس دور میں اٹھی ہے اور جس کے آج ہم ثمرات دیکھ رہے ہیں۔ یہ شجرِ طیبہ اس کی آبیاری کی گئی، اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے، اس مجاہد کو، شہید کا درجہ دے پروردگارِ عالم جس نے اپنی زندگی اس کے لیے وقف کی اور ہمیں اور آپ کو اس راستے پہ لگایا اور ہم نے اور آپ نے اس کو قبول کیا، اللہ تعالیٰ اس میں ثابت قدم رکھے۔
اب اس سے پہلے تھے یا نہیں، ہم اس کے مکلف نہیں ہیں۔ احادیث کے مطابق تو ہر دور میں ایسے رہے ہوں گے لیکن یہ کہ اس طرح نظم و ضبط کے ساتھ ایک جماعت کے طور پر کام، اس طرح ایسا نظر نہیں آتا کوئی۔