اگر کوئی مسلمان ہونے آئے تو اسے کیسے گائیڈ کریں؟

:سوال

اگر کوئی مسلمان ہونے کے لیے آئے تو وہ پوچھے، کہے، سب سے پہلے (کیا کریں؟)

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

پہلے اس سے آپ کلمہ پڑھوائیے، کلمے کے معنی اس کو سمجھائیے، پھر اس کو بتائیے کہ ایمان کیا ہے، کلمے کے معنی کیا ہیں، ایمان کیا ہے، کلمہ کیا تقاضا کرتا ہے؟ ہر قسم کے شرک سے، مردوں کو پکارنے سے، ان کو داتا، مشکل کشا، حاجت روا کہنے سے، غیر اللہ کی نذر و نیاز کرنے سے، قبروں کو پکا بنانے سے، یہ تمام دین کی باتیں اس کو سمجھائیے جن کا تعلق ایمان و عقیدے سے ہے۔ پھر اس کے بعد اس کو عمل بتائیے، سب سے پہلے اس کو صلاۃ کی ادا کرنے کے طریقے بتائیں گے، پاک کر کے اس کو، غسل کر کے، وضو کر کے، پاک ہونے کے بعد پھر ان کو یہ چیزیں سکھائیے۔

تلاش کریں