مومن کا کسی سیاسی جماعت میں رہنا کیسا ہے؟

:سوال

اگر کوئی ساتھی مسلم لیگ  ق  گروپ، قیوم گروپ کا… قائدِ اعظم گروپ کا… اس امن کمیٹی کا، یا، یا کیا… امن کمیٹی کا ممبر، عہدہ حاصل کر لے… اچھا، اچھا، اچھا۔امن کمیٹی کا رکن بنتا ہے یا عہدہ حاصل کرتا ہے، تو وہ کسی حالت میں ہو تو وہ ہمارا ساتھی ہے نہیں؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

 ہمارا کوئی ساتھی جو ہے، وہ ان، ان جماعتوں سے، سیاسی جماعتوں سے، کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اللہ کا حکم ہے:  وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۔

​نیکی کے کاموں میں، بر و تقویٰ کے کاموں میں تعاون کرو۔ اللہ کے دین کے جو کام ہیں، دعوت الی اللہ کے کام ہیں، یہ پروگرام ہے اللہ کے دین کو پھیلانے کے لیے اور اس کی تربیت کے لیے اور اس کی تیاری کے لیے، یہ پروگرام ہے بر و تقویٰ میں۔ ہمارے ساتھی اس کے لیے اپنی جان لڑاتے ہیں، اس کے لیے کوشش کرتے ہیں، محنت کرتے ہیں، اپنی توانائیاں اور اپنے وسائل صرف کرتے ہیں۔ یہی ان کا کام ہے اور جو ساتھی ہیں ہمارے، اس اجتماعیت کی پختگی کے لیے، استحکام کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔

​یہ ان کا کام ہے۔ ان سیاسی جماعتوں سے، یہ جمہوریت کے بت کے پجاری! ان میں جو ہمارا ساتھی کوئی حصہ نہیں لے سکتا۔ اور جو ان میں حصہ لیتا ہے، وہ ہمارا ساتھی ہو نہیں سکتا ہے۔ بالکل نہیں ہو سکتا ہمارا ساتھی، قطعاً۔

​ان کے ساتھ کسی قسم کا بھی تعاون نہیں کر سکتا ہے، کسی بھی طور سے۔ 

آڈیو جواب ملاحظہ ہوں

تلاش کریں