کیا مشرکوں سے قربانی کا گوشت لے سکتے ہیں؟

:سوال

  کیا مشرکوں سے قربانی کا گوشت لے سکتے ہیں؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

دیکھیے، وہ ان کی قربانی نہیں ہوتی ہے۔ ویسے ان کا ذبیحہ تو حلال کیا ہے اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ میں، اس کو حلال کیا ہے۔ لیکن ان کی قربانی چونکہ قبول نہیں ہے اور وہ قربانی کا گوشت ہے، اس لیے اس میں کراہیت، ایک فطری چیز ہے کراہیت ہونا۔ تو اس لیے اس کو لینے سے اجتناب کر سکتے ہیں تو کریں۔ باقی یہ کہ کسی طرح سے اگر مجبوراﹰ لینا پڑ جائے آپ کو، تو کسی اور کو دے دیں، کام کرنے والے کو، کسی مزدور کو، کسی اور کو، جن کے ہاں اس کو کوئی اعتراض نہیں سمجھا جاتا ہے۔ 

آڈیو جواب ملاحظہ ہوں

تلاش کریں