​ کیا جادو مادی تبدیلی بھی پیدا کرتا ہے یا صرف وسوسہ ڈالتا ہے؟

:سوال

​ کیا جادو مادی مادی تبدیلی بھی پیدا کرتا ہے یا صرف وسوسہ ڈالتا ہے؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

جادو کا اثر جو ہے صرف تخیلات، خیالات کی حد تک ہے۔ کیونکہ یہ جادو جو ہے شیطانی عمل ہے اور شیطان کو صرف خیالات پر اثر کرنے کی تک مہلت ملی ہوئی ہے وسوسہ ڈالنے کی۔ تو جادوگر بھی یہی کرتا ہے، کبھی کوئی بات بھول جائے انسان، کبھی خیالات پر اثر ہو، کوئی چیز ایسی ہے جس سے ڈر جائے، تو بس یہ خیالات تک اثر کا ہے۔ کوئی مادی تبدیلی، بیماری وغیرہ یا اس قسم کی کوئی چیز نہیں آتی کہ شکل حقیقت میں کسی چیز کی شکل بدل جائے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ شکل ایسی نظر آنے لگے، خیالات کے حد تک ایسی چیز ہو سکتی ہے۔ باقی یہ مادی تبدیلی کا کوئی ہمیں ثبوت نہیں ملتا۔

آڈیو جواب ملاحظہ ہوں

تلاش کریں