:سوال
کیا مشرکوں کو افطار دینا یا کھانا دینا جائز ہے، جو پڑوسی بھی ہو؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
کھانا کھلانا ان کو، کھانے پہ بلا کر دعوت دینا، افطار پر بلانا اور دعوت دینا، یہ ہونا چاہیے کیونکہ ہماری ان سے جو بھی محبت اور تعلق ہے، اس کا تقاضا یہ ہے اور پڑوسی کے ہونے سے ان کا حق، کہ ہم ان کو دعوت دیں تاکہ ان کی جان جہنم کی آگ سے بچے۔ اگر آپ پڑوس میں ہوتے ہوئے دعوت نہیں دیں گے تو آپ سے اس کا سوال ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنے پڑوس والے کو ایمان کی دعوت کیوں نہیں دی۔