نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم عذابِ قبر دیکھ لو تو اپنے مردے دفن کرنا چھوڑ دو؟ (اس روایت کی وضاحت)

:سوال

اس حدیث کے بارے میں تشریف فرما نبی علیہ السلام فرمایا؛ اگر تم قبر عذاب دیکھ لو، تم اپنے مردے دفن کرنا چھوڑ دو۔ یہ اور اس قسم کی جو بھی روایتیں ہیں، جس کے ظاہرا الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ یہاں یہ یہاں کا معاملہ ہے؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

تو یہ اصل میں صرف عذابِ قبر سے ہمیں ہوشیار کرنے کے لیے اور اس طرف اس معاملے میں سنجیدہ ہونے کے لیے، اس سے ڈرانے کے لیے یہ کہا گیا ہے اس طرح سے، اور اس کی کوئی تاویل نہیں کی جا، کی جا سکتی ہے۔

​جو اصول اور کلیہ ہے، کہ مردہ مردہ ہوتا ہے، بے روح ہوتا ہے، یہاں نہ سوال و جواب ہوتے ہیں، نہ یہاں عذاب و راحت کا معاملہ ہوتا ہے، یہ بات تو بالکل ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اب اس سے ٹکراتی ہوئی کوئی بھی چیز آئے گی، تو اس کی اسی کی روشنی میں تاویل کی جائے گی۔ یہ تاویل حدیث ہے، حدیث کی تاویل یعنی اس کی ایسی تشریح کی جائے، ایسی تاویل کی جائے، ایسا مفہوم اس کا لیا جائے، جو نصوص سے، نصوصِ صحیحہ سے نہ ٹکرائے، جو اصولوں سے نہ ٹکرائے۔ تو یہ اس کا، تمام اس قسم کی جو روایت ہے، چاہے وہ ‘قدمونی’ والی ہو، یا یہ ہو، اس قسم کی، یا ٹہنی والی ہو، ان کا سب کا یہی معنی لینا چاہیے کہ عذابِ قبر سے ڈرانے کے لیے اور چھوٹے چھوٹے گناہوں کا جو انسان پروا نہیں کرتا ہے، بے پرواہی اختیار کرتا ہے، تو اس کے معاملے میں ذرا اس کو اہمیت دینے کے لیے یہ نبی علیہ السلام نے تعلیمی انداز اختیار کیا ہے۔

​اس سے یہ نہیں اہم، کہ یہاں ہو رہا ہے یہ اور وہ کوئی سن لیتا ہے۔ ہم نے تو کتنے دیکھے ہیں، جانور گھومتے رہتے ہیں، سرحد میں بھی، ادھر ادھر، ان کے ہاں وہاں ہری گھاس ملتی ہے ان کو قبرستانوں کے اندر۔ سرحد کے دورے پہ ہم گئے ہیں، ہمیں بتایا لوگوں نے کہ دیکھو بھئی، کتنے جانور گھوم رہے ہیں۔ کیا یہ قبرستان میں سب ایسے مومن ہیں کہ جن کو عذاب کسی کو ہو ہی نہیں رہا ہے؟ سارے وہ جانور، کوئی نہیں بھڑکتا ہے، نہ کوئی اچھلتا نظر آتا ہے، کہیں بھی نہیں اور یہاں بھی آپ دیکھیے کہ ان قبرستانوں میں یہاں وہ آتا ہے گدھی گاڑی لے کے، جو سلیب لے کے آتا ہے، ہم نے تو کبھی نہیں سنا کہ وہ گدھا گاڑی والا جو ہے، بدکا ہو۔

​تو یہ اصل میں بات ایسی ہے، اس، اس سے جو ہے، وہ اپنے لیے تاویل کرنا اور اپنے لیے ایک گنجائش نکالنا، اپنے غلط عقیدے کا دفاع کرنے کے لیے، یہ انداز جو ہے، درست نہیں ہے۔

تلاش کریں