ایک مشترکہ کنبہ ہے اس میں لڑکیوں کے لیے حجاب کا حکم کیا ہے؟

:سوال

 ایک مشترکہ کنبہ جو بہت سارے افراد اور رشتہ داروں پر مشتمل ہو، اس میں لڑکیوں کے لیے حجاب کا کیا حکم ہے؟   

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

دیکھیے غیر محرم سے، غیر محرم سے حجاب ہونا چاہیے، تو اس میں اجنبیوں سے مکمل حجاب ہوتا ہے، مکمل حجاب۔ لیکن جو اجنبی نہ ہوں، رشتہ دار ہوں غیر محرم، حجاب ان سے بھی ہونا چاہیے جہاں تک بھی ہو سکے، وہ قابلِ تعریف ہے لیکن یہ ہے کہ اس میں اتنی زیادہ سختی نہیں ہے جیسے اجنبیوں سے، بس صرف۔ لیکن بے تکلفی اور بالکل جیسے محرموں سے گفتگو اور بات چیت ہوتی ہے اور بے حجابی ہوتی ہے، بے باکانہ گفتگو ہوتی ہے، اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے، ایسا غیر محرم کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے بالکل اور اگر حجاب وغیرہ ہو تو بہتر ہے، وہ زیادہ احتیاط کا ہے اس کے لیے بالکل یہ۔ اتنی شدت کا احادیث وغیرہ سے ثابت نہیں ہے غیر محرموں کے ساتھ۔

تلاش کریں