:سوال
مومن کی وفات کے بعد نامۂ اعمال کا سلسلہ بند ہو جانے والی حدیث کی وضاحت کریں؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
حدیث بیان کی کہ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ جب کوئی انسان مر جاتا ہے تو اس کا اعمال کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے، اب وہ کوئی عمل نہیں کر سکتا، نہ صلوٰۃ نہ صوم نہ زکوٰۃ نہ حج نہ کوئی اور نیک کام، عمل کا سلسلہ بند ہو گیا اس کا مرنے کے بعد، زندگی میں ہوتا ہے عمل کا سلسلہ۔
لیکن تین چیزوں کا اس کے لیے اجر کا موقع باقی رہتا ہے، یہ ‘إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ’ سے مراد یہ ہے کہ تین کام کر سکتا ہے، یہ مراد نہیں ہے بلکہ تین باتیں ایسی ہیں، تین کام ایسے ہیں جس کا اس کو اجر برابر ملتا رہتا ہے، اسی کے کیے ہوئے کام ہیں، تین کام اسی کے کیے ہوئے ہیں جس سے اس کو اجر برابر ملتا ہے، وہ تین کام کیا ہیں اس کے؟ ‘صَدَقَةٌ جَارِيَةٌ’ اس نے کوئی صدقہ جاریہ کا کام کیا ہے کہ جس سے لوگ برابر فائدہ اٹھاتے رہیں، ایماندار آدمی نے اہل اہل ایمان نے اللہ کی رضا کے لیے، دکھانے کے لیے، شہرت کے لیے نہیں خلوص نیت کے ساتھ ایسا کوئی کام کیا ہے، ہسپتال بنوایا ہے، سبیل لگوا دی ہے، کوئی اسکول وغیرہ کھلوا دیا ہے، مسافر خانہ کھلوا دیا ہے غریبوں کے لیے، مسافروں کے لیے، تو یہ تمام کام اس کے ایسے نیکی کے کام ہیں جن کا بے انتہا اجر ہے، اس کو یہ اجر برابر ملتا رہے گا جب تک کہ اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔
دوسرا کام ہے ‘عِلْمٌ يُنْتَفَعُ بِهِ’ ایسا علم جس سے لوگ برابر فائدہ اٹھاتے رہیں، اس نے کوئی ایسی کام ایسی کتاب لکھ دی ہے، علمی کام کر دیا ہے جس سے کہ لوگوں کی ہدایت ملتی رہے، لوگوں کو ان کی رہنمائی ہوتی رہے، تو یہ برابر اس کو اس کا اجر ملتا رہے گا۔
تیسرا کام ہے ‘وَلَدٌ صَالِحٌ يَدْعُو لَهُ’ اس نے اپنی اولاد کو پرورش کیا ہے، کوئی اس کی کوئی بیٹا ہے اس کا، بیٹی ہے جس کو اس نے ایمان بھی سکھایا ہے، پرورش کے ساتھ ساتھ اس کو تعلیم دی ہے، دین کی تعلیم دی ہے، ایماندار بنایا ہے تو اب وہ ایماندار، نیک اور صالح اولاد اس کی اس کے لیے دعائے خیر کرتی رہے۔ ‘يَدْعُو لَهُ’ تو اس کی اس دعا کا ان کو اولاد کو اجر ملے گا اور اس کو اس کو برابر فائدہ ملتا رہے گا، ثواب ملتا رہے گا۔
اس کے علاوہ حدیث میں یہ بھی چیز ثابت ہے کیونکہ ایک حدیث کچھ بتا دیتی ہے، دوسری حدیث کچھ اور بتا دی جس سے کچھ اور تفصیل سامنے آ جاتی ہے، دوسری حدیث میں تو یہ بتایا گیا کہ نیک اولاد کا جتنا عمل ہے اس کے نیک مؤمن اولاد کا، مؤمن والدین کو اس کا برابر اجر اتنا ہی ملتا رہتا ہے کیوں کیونکہ ان کو یہ اولاد اولاد جو ہے وہ والدین کا کسب ہے، ان کو ان کی پرورش کرتے ہیں، ان کو تعلیم دیتے ہیں تو یہ ان کا کسب ہے، ان کا لگایا ہوا پودا ہے جو بارآور ہوتا ہے تو اس کا اس کو فائدہ ملتا رہتا ہے اس طرح سے۔
تو یہ تین چیزیں اس طرح بتائیں۔ اعمال نامہ نام اعمال نامہ بند ہو جانا تو یہ ہے کہ اس کی وفات کی وجہ سے اس کی عمل کرنے کا سلسلہ بند ہو گیا، کتاب زندگی اس کی بند ہو گئی ہے، اختتام پذیر ہو گئی ہے لیکن اس کا یہ اللہ تعالیٰ کا رحم و کرم ہے کہ اجر کا سلسلہ وہ اجر کا کھاتا کھلا رکھتا ہے مالک، یہ اللہ کی رحمت ہے۔ مالک بہت ہی زیادہ رحیم و کریم ہے، بندہ جتنا بھی اس کی شکر گزاری کرے، اپنے بندے کی بخشش کے لیے اور اس کے نوازنے کے لیے مالک نے کتنے راستے رکھے ہیں اور کیسے ناشکرے اور کفرانِ نعمت کرنے والے ہیں جو اس کا احساس نہیں کرتے اور اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔