کیا صلاۃ میں سورہ فاتحہ کی کوئی آیت بھول جائے تو کیا سجدۂ سہو کرنا پڑے گا یا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

:سوال

صلوٰۃ میں اگر سورہ فاتحہ کی کوئی آیت بھول جائے تو کیا نماز دہرائی جائے گی یا سجدہ سہو ہوگا؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

اس میں اگر کوئی آیت بھول جاتا ہے بہرحال وہ اس کی سورہ فاتحہ کی قرات تو ہو جائے گی۔ اگر وہ جہری قرات کر رہا ہے تو پیچھے والے اس کو اشارہ کر دیں یا بتا دیں، لقمہ دے دیں اور اگر اکیلا پڑھ رہا ہے تو بھول میں اللہ تعالیٰ معاف کرے۔ سجدہ سہو کرنے کی قرات میں ہمیں کہیں ملتا نہیں ہے حدیث میں قرات میں۔ تین آیتیں اگر پڑھ لی جائیں قرات میں تو قیام کا حق ادا ہو جاتا ہے۔ تین آیتیں چھوٹی پڑھ لی جائیں یا ایک بڑی آیت، قیام کا حق ادا ہو جاتا ہے اور اس میں بھول جائے یا کوئی غلطی ہو جائے تو اس میں صلوٰۃ ہو جائے گی، نہ دہرانے کی ضرورت ہے نہ سجدہ سہو کی۔

تلاش کریں