کیا مسجد کا محراب بنانا سنت ہے یا صحابہ سے ثابت ہے؟

:سوال

کیا مسجد کا محراب بنانا سنت ہے یا صحابہ کے دور سے ثابت ہے؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

​بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ محراب ہو گا کیونکہ اس میں ایک صفت، ایک صف کی بچت ہو جاتی ہے۔ تو اس لیے مم، منبر کا تو ذکر ملتا ہے، با باقاعدہ لکڑی کا منبر بنایا گیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اور منبر پہ آپ خطبہ بھی دیا کرتے، کرتے تھے، کبھی کبھی آپ نے استسقاء، بارش کے لیے بھی دعا کی منبر پہ کھڑے ہو کے، تو یہ تمام چیزیں منبر کو تو ثابت کرتی ہیں، محراب کا کوئی ایسے واضح طور سے نہیں ملتا صریحاً، لیکن یہ ہے کہ کیونکہ اس سے صف کی بچت ہوتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تلاش کریں