:سوال
جس مسجد میں یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہوا ہو، اس مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
اگر ایسی مسجد ہے کوئی مسافرت کی راستے واسطے میں، تو اس کو ہٹا دیں وہاں سے اور اس کے بعد پڑھ لیں صلاۃ، تو ٹھیک ہے۔ یا اگر اس کی دیواروں میں پختہ لکھا ہوا ہو تو وہاں نہ پڑھیں، باہر پڑھیں، صحن وہن میں پڑھ لیں جہاں بالکل دور ہو، اگر مجبوری سے پڑھنا ہو۔ ورنہ باہر اپنے میدان میں، زمین میں، سوکھی زمین میں کپڑا بچھائیں، چادر بچھائیں اور اس پہ صلاۃ ادا کریں۔ یہی ہم کیا کرتے ہیں سفر کے دوران، اسی طرح ہمارا طریقہ ہے یہ۔
اسٹیشنوں پہ، پلیٹ فارم پہ مسجدیں ہوتی ہیں، ہم اس میں صلاۃ ادا اگر صاف ہے تو کر لیتے ہیں، ورنہ ہم اپنا کپڑا، چادر وغیرہ بچھاتے ہیں اور اپنی جماعت کرتے ہیں۔