:سوال
اگر میت کو نہلانے کے لیے نہلانے کا تختہ نہ ہو تو کیا میت کو چارپائی پر غسل دے سکتے ہیں؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
جی ہاں، بالکل دے دیجیے، چارپائی پہ ایک چٹائی وغیرہ رکھ لیجیے تاکہ وہ میت کے لیے آسانی رہے اور اس کے اوپر آپ دے دیں غسل، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ کوئی ایسے مسائل نہیں، ہر قسم کے حالات میں آپ کر سکتے ہیں اپنے انتظام و بندوبست۔