:سوال
کیا کوئی مومن جماعت نہ ملنے کی وجہ سے کہیں اکیلا اقامت کہہ کر صلات ادا کرے تو کیا اسے جماعت کا اجر ملے گا؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
ان شاءاللہ ضرور ملے گا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایسی صلات کو جماعت کی صلات ہی سمجھا ہے اور بہت تعریف کی ہے، نسائی میں آیا ہے کہ ایک شخص جنگل میں یا پہاڑی پہ کھڑا ہوتا ہے، اذان بھی دیتا ہے اور اقامت کہہ کے صلات ادا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں میں اس کی تعریف کرتا ہے، تو یہ تو بہت ہی زیادہ پسندیدہ چیز ہے۔ بہرحال فرض صلات جو ہے، مکتوبہ صلات المکتوبہ اس کو تو اقامت کے ساتھ ہی ادا کرنا چاہیے۔