:سوال
صلات میں اگر تہبند ٹخنوں سے نیچے ٹخنوں سے نیچے گرے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا یہ حدیث صحیح ہے ضعیف؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
حدیث صحیح ہے یہ۔لیکن اس میں یہ ہے کہ یہ ایک خصوصی طور سے اس وقت کہا گیا ہے جب وہ وضو کر کے آئے تھے ابھی صلات نہیں انہوں نے شروع کی تھی، تو اس وقت نبی علیہ السلام نے دیکھا ان کا لباس تو اس پہ آپ نے جا کے ان سے کہا آپ نے ان سے کہا کہ وہ وضو کو دہرائیں، تاکہ وہ جو تکبر کے تحت لٹکایا جاتا ہے ازار وغیرہ تہبند یا پاجامہ تو وہ نہیں ہونا چاہیے مومن کے اندر کسی قسم کا تکبر۔ تو اس جذبے کو ختم کرنے کے لیے، اس جرثومے کو ختم کرنے کے لیے اس طرح سے کروایا، باقی جو وضو کے جو ٹوٹ جانے کے جو وجوہات دی گئی ہیں اس میں یہ نہیں آتا ہے ٹخنے سے گرنے کا معاملہ۔
بہر حال ہمیں احتیاط کرنا چاہیے، کسی وقت بھی ہماری ہمارا ازار جو ہے ٹخنے سے اوپر نہیں ہونا چاہیے حدِ الوسع۔