:سوال
اس کی وضاحت کر دیں کہ ہمارے کئی ساتھی دونوں ہاتھوں سے سلام لیتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
سلام تو صرف زبان سے ہوتا ہے، مصافحہ جو ہے یہ ایک ہاتھ سے ہے دو ہاتھ سے۔ حدیث میں تو ایک ہی ہاتھ سے ثابت ہوتا ہے، اب یہ ایک رسم بن گئی ہے اور بہت سی چیزیں رسم کے طور پہ ہم عادی ہو گئے ہیں اس کے تو ہم جہاں تک ہو سکے ان کو ترک کریں ایک ہی ہاتھ سے کریں، کوشش کریں ایک ہی ہاتھ سے مصافحہ کریں۔ ساتھی ہمارے ساتھی جو ہیں ہمارے اجتماعات میں شریک ہوتے ہیں ان باتوں کو سنتے ہیں، وہ کوشش کریں کہ عادت کو بدلیں اور جن تک یہ بات نہیں پہنچی ہے ان کو پہنچائیں، سمجھائیں، سکھائیں تو زیادہ اچھا ہے یہی یہ ہونا چاہیے۔ ہمیں سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جاری کرنا چاہیے، خود بخود خود بخود بدعتیں ختم ہوتی چلی جائیں گی اگر آپ سنت کو جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔