:سوال
ہومیوپیتھک طریقہ علاج کیا درست ہے؟
: جواب از محمد حنیف صاحبؒ
کیونکہ اس میں الکوحل کا استعمال ہوتا ہے جبکہ اس میں شامل الکوحل نشہ نہیں۔ اس کے بارے میں میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا، اگر یہ یقین ہے کہ الکوحل ہوتا ہے اس میں تو پھر ناجائز ہے، کیونکہ الکوحل میں شفا نہیں، جو چیز نشے والی چیز ہے اس میں شفا نہیں ہے، نبی علیہ السلام نے اس کو بالکل واضح کر دیا ہے، کیونکہ صحابہ نے پوچھا تھا کہ ہم یہ چیز لیتے تھے تو اس سے ہمارے گلے کو خراشی اور بہت سی بیماریوں کو ہمیں فائدہ ہو جاتا تھا، تو کیا استعمال کر لیا کریں ہم بیماری کے علاج کے لیے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں، حرام چیز میں نفع، شفا نہیں ہو سکتی۔
تو اس لیے اگر اس میں یقین کے ساتھ یہ ہو کہ اس میں الکوحل شامل ہے تو اس کا استعمال صحیح نہیں ہے، لیکن اگر وہ، آج کل اس پہ کافی اختلاف ہے، بہت سے ڈاکٹر صاحبان سے اس پہ گفتگو بھی ہوئی ہے، ہمارے ساتھی ہیں ڈاکٹر صاحبان بہت سے، ان سے بھی گفتگو ہوئی ہے تو اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ بعض الکوحل ایسے ہوتے ہیں جس میں نشہ نہیں ہوتا، یعنی بعض جو کیا کہتے ہیں اسپرٹ ایسی ہوتی ہیں جس میں نشہ نہیں ہوتا ہے۔
تو اگر اس قسم کا استعمال ہو کرتے ہیں وہ صرف اس کے، اس کو اس کی حفاظت کے لیے، اس دوا کی حفاظت کے لیے، جیسے ان کے مشروب ہوتے ہیں، کھانسی کی دوائیں ہوتی ہیں یا کچھ وٹامنز کے مشروب ہوتے ہیں، سیرپس، شربت، تو اس میں بھی الکوحل رکھتے ہیں اس کی حفاظت کے لیے کہ بہت دن تک چلتا رہے، خراب نہ ہو وہ، تو اس کے لیے ایسے ہی شاید اس کی ہومیوپیتھک کی دواؤں میں بھی رکھتے ہیں، میں تو استعمال نہیں کرتا اس کو۔
تو اس میں اگر کوئی ایسے الکوحل ہو جو، جس میں نشہ نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن اگر یہ یقین ہو، یہ تحقیق کر لی جائے، ابھی تک میں تو یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا لیکن میں تو احتیاط کا پہلو لیتا ہوں، شک کے طور پر میں استعمال نہیں کرتا۔
ایلوپیتھک کی، تو اس میں الکوحل کی مقدار 15 سے 20 پرسنٹ ہوتی ہے۔
نہیں، یعنی اس میں جو ان کی گولیاں وغیرہ ہوتی ہیں اس میں تو بالکل نہیں ہوتی، صرف شربت ہوتے ہیں۔ جی جی جی، اس میں سب میں نہیں ہے۔
اس کو اگر تین چار، دو چمچ بھی پی لیں تو غنودگی کا احساس ہوتا ہے، غائب بھی نہیں ہوتا، صحیح بات ہے، لیکن ہومیوپیتھک کی آپ پوری بوتل بھی پی لیں تو اس سے رائی برابر غنودگی نہیں ہوتی، ہاں وہ یہی کہتے ہیں کہ یہ تبخیر ہو جاتی ہے، اڑ جاتی ہے یہ، ایواپوریٹ ہو جاتی ہے، یہی کہتے ہیں ہومیوپیتھک والے بھی کہ استعمال تو ہوتا ہے لیکن جب وہ اس میں سے نکالی جاتی ہیں یہ دوائیں اور اس کو کیا جاتا ہے تو وہ تبخیر ہو جاتی ہے اس کی، اس میں اثر اس کا باقی نہیں رہتا۔ بہرحال، اب جیسا بھی ہو اس میں، اس میں گنجائش تو۔
وہ الکوحل ہوتی ہے جو نشہ۔
ہاں، یہی میں نے کہا نا کہ اس میں کچھ ایسا الکوحل ہوتا ہے جس میں نشہ نہیں ہوتا، تو اگر دل اس پہ مطمئن ہے تو ٹھیک ہے استعمال کر لیا جائے اس میں، بہرحال میں اس کو نہیں پسند کرتا۔
اضطراری حالت میں آدمی استعمال کر سکتا ہے؟
اضطراری حالت میں ایسی چیز استعمال کی جا سکتی ہے جی ہاں، اس میں، اضطراری حالت اس کو کہتے ہیں جس میں جان کا خطرہ ہو۔ ورنہ ایسے ہر حالت کو ہم اضطراری کیفیت کہہ لیں تو وہ نہیں ہے مناسب۔