کیا اعمال کے بغیر جنت مل سکتی ہے؟

نہیں، اعمال کے بغیر جنت ملنا ممکن نہیں، کیونکہ ایمان کے بعد اعمال ہی انسان کے اخلاص اور اطاعت کا ثبوت ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہی جنت والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔(البقرۃ: 82)

نبی کریم ﷺ نے فرمایا
اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ
عمل کرو! ہر ایک کے لیے وہی آسان کیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔(صحیح بخاری، حدیث 4949)

لہٰذا ایمان کے بعد جنت کا راستہ صرف اعمال صالحہ سے ہے، اور جو اعمال نہ کرے وہ نجات کا مستحق نہیں بنتا۔

تلاش کریں