کیا عقل، قرآن پر مقدم ہو سکتی ہے؟

عقل قرآن پر مقدم نہیں ہو سکتی، کیونکہ اللہ کا کلام ہی اصل ہدایت ہے اورعقل کا کام صرف اس کو سمجھنا اور قبول کرنا ہے۔

وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّلَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَى اللہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اَمْرًا اَنْ يَّكُوْنَ لَہُمُ الْخِـيَرَۃُ مِنْ اَمْرِہِمْ وَمَنْ يَّعْصِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِيْنًا۝۳۶

اور کسی مؤمن مرد یا عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ کر دیں تو پھر ان کے اپنے معاملے میں ان کو اختیار باقی رہے، اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ کھلی گمراہی میں پڑ گیا۔
 الأحزاب: 36

عقل ایک اللہ کا عطیہ ہے لیکن اگر یہ وحی کے تابع نہ رہے تو غرور و کبر میں لے جاتی ہے۔ ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے فیصلے کے آگے سر جھکا دیا جائے، نہ کہ عقل کو ان پر حاکم بنایا جائے۔ بنی اسرائیل نے جب عقل کے گھمنڈ میں اللہ کے احکام پر سوالات کیے، بار بار چون و چرا کی، تو ذلت اور مغضوب علیہم کے مصداق بنے ۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وحی کے آگے اپنی رائے کو مقدم کرنا ہلاکت ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّتِي
میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک انہیں مضبوطی سے تھامے رہو گے کبھی گمراہ نہ ہو گے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔
موطأ الإمام مالك – كِتَابُ الْقَدَرِ – النهي عن القول بالقدر: 3338

توحید کا تقاضا یہ ہے کہ قرآن اور سنت کو آخری اتھارٹی مانا جائے۔ عقل روشنی ہے، لیکن وحی کے تابع رہ کر۔ جوعقل کو قرآن پر مقدم کرتا ہے وہ دراصل اپنی خواہشات کو معبود بنا لیتا ہے۔

تلاش کریں