اگر مسجد قریب ہو تو عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے

:سوال

اگر کوئی بندہٴ مومن کسی دوسرے کی بے عزتی کرے اور اس کا دل دکھائے تو وہ کیسا مومن ہے؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

اس کے پھر اس کو تلقین کی جائے گی، سمجھایا جائے گا کہ دیکھیے! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تو فرمان یہ ہے کہ: الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ۔مسلم تو بس وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں۔ تو اگر کوئی نقصان پہنچاتا ہے، دل آزاری کرتا ہے، دل دکھاتا ہے کسی اپنے مومن بھائی کا، تو یہ گناہ کرتا ہے۔ یہ ایمان کے تقاضے کے منافی ہے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مومنوں میں آپس میں محبت ہونا چاہیے، مومن بھائیوں کا احترام دل میں ہونا چاہیے اور اگر کوئی ان کی کمزوری، کوتاہی دیکھے تو اس کی اصلاح کی کوشش کرے، اللہ سے دعا کرے۔ اپنے بھائیوں کا سا ان کے لیے جذبہ ہونا چاہیے: اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَ اَخَوَيْكُمْ۔ سورہٴ حجرات میں تو پوری سورہ کا یہی مضمون ہے۔ تو ہمیں یہی چاہیے کہ ہم اپنے مومن بھائیوں کی عزت کریں، احترام کریں، بے عزتی نہ کریں۔ ہم ان کی بے عزتی کریں گے تو گنہگار ہوں گے اور اپنی جو ہماری اجتماعیت، تنظیم سے وابستگی ہے، اس کی خلاف ورزی کریں گے۔ اس پہ ناظم جو ہے کارروائی بھی کر سکتا ہے، ان کے خلاف ایکشن بھی لے سکتا ہے۔

تلاش کریں