نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے، کے مطابق بتائیں کہ سر کے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں؟

:سوال

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے، کے مطابق بتائیں کہ سر کے بال کتنے لمبے ہونے چاہئیں؟

: جواب از محمد حنیف صاحبؒ

سر کے لمبے بال جو ہیں یہ ایسی اہم چیز نہیں ہے۔ نبی علیہ السلام تو واقعی سر کے بال رکھتے تھے، جو اب اس سنت کو، کے لحاظ سے اگر نبی علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے بال رکھے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن صحابہ کرام کتنے تھے ایسے جو نہیں رکھتے تھے بال۔ کم بال رکھتے تھے۔ صاف کرا دیا کرتے تھے، حلق کرا دیا کرتے تھے۔ تو یہ اتنا ضروری نہیں ہے۔

​اور باقی حج اور عمرے کے موقع پر تو حلق کرایا ہی جاتا ہے، بالکل صاف کرا دیے جاتے ہیں بال۔ داڑھی کو نہیں چھوا جاتا، لبوں کو تراشا جاتا ہے۔ تو اس پہ اتنی زیادہ اہمیت نہ دیں۔ یہ اور بات ہے کہ یہ صوفیوں کے ہاں جو ہے اس کو، اس کو انہوں نے اپنا لازمی شرط قرار دے دیا ہے، صوفیوں میں۔ تو اس لیے ہم اس کی اتنی پابندی نہ کریں کہ لمبے لمبے بال رکھیں اور نہ اس کی کوئی حدیث کے اندر اتنی زیادہ اس کی، اس کی وہ، وہ کی گئی ہے۔

​یہ ضرور ہے کتاب اللباس وغیرہ میں جس میں نبی علیہ السلام کے طور طریقے اور ان کی عادات وغیرہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے، کنگھی وغیرہ کرنے کے لیے۔ تو اس میں یہ چیزیں ملتی ہیں ہمیں کہ آپ کے بال، بال لمبے تھے اور ازواجِ مطہرات کنگھی کیا کرتی تھیں۔ آپ تیل کا بھی استعمال کرتے تھے۔ تو عمامہ بھی باندھا کرتے تھے، صافہ بھی باندھا کرتے تھے۔ لباس بھی ان کا ہوتا تھا، سفید لباس زیادہ تر پہنا جاتا تھا۔ جمعہ کے موقع پر سیاہ عمامہ بھی باندھا جاتا تھا۔

​آپ نے، آپ کی داڑھی کے رنگنے کا تو کوئی ایسا نہیں ملتا ہے کیونکہ آپ کی داڑھی… کم عمر میں ہی آپ کی وفات ہو گئی تھی، 63 سال کی عمر ایسی نہیں ہوتی اور وہاں صحتیں بہت اچھی ہوتی تھیں اچھی خوراک کی وجہ سے۔ تو اس لیے اس کو رنگنے کا تو نہیں ملا لیکن آپ نے رنگنے کی تلقین فرمائی۔ تو داڑھی اگر سفید ہو جائے تو اس کو رنگا بھی دیا جانا چاہیے۔ تو یہ تمام سنت کی چیزیں ہمیں کرنا چاہیے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے۔ مگر اس میں اتنی زیادہ وہ نہیں ہے کہ اگر نہ کریں ہم تو گناہ گار ہوں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کوتاہیوں کو معاف فرمائے، لیکن اس میں داڑ کی لمبائی جو ہے، اس کے، اس کو کوئی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، بالوں کی لمبائی کو۔ 

آڈیو جواب ملاحظہ ہوں

تلاش کریں