کیا جمعے کے خطبے میں درود بلند آواز سے پڑھنا بدعت ہے؟

جی ہاں، جمعے کے خطبے سے پہلے اجتماعی طور پر بلند آواز سے درود پڑھنا بدعت ہے، کیونکہ نہ نبی ﷺ نے ایسا کیا، نہ خلفاء راشدینؓ نے، نہ صحابہؓ و تابعین نے۔ خطبہ کی سنت یہ ہے کہ امام خطبہ شروع کرے تو سامعین خاموشی سے سنیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
(الاعراف: 204)

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
إذا قلتَ لصاحبِك يومَ الجُمُعةِ أنصِتْ والإمامُ يخطبُ فقد لغوتَ

اگر تو اپنے ساتھی سے جمعہ کے دن کہے ’خاموش رہ‘ اور امام خطبہ دے رہا ہو، تو تو نے لغو کام کیا۔
 صحیح البخاری: كتاب الجمعة:باب الإنصات يوم الجمعة والإمام يخطب:حدیث 934

اس سے معلوم ہوا کہ خطبہ کے دوران یا اس سے پہلے لوگوں کا اجتماعی ذکر و درود بلند آواز سے پڑھنا سنت نہیں بلکہ ایک اضافہ (بدعت) ہے۔

البتہ درود پڑھنا اپنی جگہ عظیم عبادت ہے، مگر اسے اس موقع پر اجتماعی اور بلند آواز سے مخصوص کر دینا شریعت سے ثابت نہیں۔

تلاش کریں