کیا صحابہ کرام معصوم تھے؟

جی نہیں، صحابہ کرامؓ معصوم نہیں تھے، معصوم صرف انبیاء علیہم السلام ہیں۔ مگر صحابہ کرامؓ اللہ کے چنے ہوئے نیک بندے اور رسول اللہ ﷺ کے براہِ راست شاگرد تھے، جن سے خطا ہو سکتی تھی مگر وہ توبہ کر لیتے اور اللہ کی رضا کے طالب رہتے۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ
بیشک اللہ ایمان والوں سے راضی ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔
(الفتح: 18)

یعنی ان کی کمی کوتاہیوں کو درگزر فرمایا کر اللہ نے ان سے اپنی رضا کا اعلان کیا۔ وہ حق کے طلبگار اور دین کے محافظ تھے۔

نبی ﷺ نے فرمایا
لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ
میرے صحابہ کو برا نہ کہو، تم میں سے اگر کوئی اُحد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تب بھی ان کے ایک مُد یا آدھے کے برابر نہیں ہوسکتا۔
(صحیح بخاری: 3673، صحیح مسلم: 2541)

پس عقیدہ یہ ہے کہ صحابہؓ معصوم نہیں تھے لیکن ان کا مقام و مرتبہ پوری امت سے بلند ہے ان پر اعتراض کرنا دین کے منافی ہے اور ان کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔

تلاش کریں