کیا فرقہ بندی کفر ہے؟

جی، فرقہ بندی محض ایک سماجی تقسیم نہیں بلکہ دین کے بنیادی اصول سے انحراف ہے، اس لیے یہ کفر بھی ہے اور شرک بھی۔ کیونکہ فرقہ بندی دراصل اللہ کی نازل کردہ ایک ہی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہشات اور گروہی رہنماؤں کی پیروی ہے۔ اپنے اپنے علماء و مشائخ کو رب کا درجہ دینا ہے۔ فرمایا
اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَالْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَ ۚ وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوْٓا اِلٰــهًا وَّاحِدًا ۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۭسُبْحٰنَهٗ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۝
انھوں نے اپنے علماء اور اپنے راہبوں کو ربّ بنا لیا ہے اللہ کے سوا اور مسیح بن مریم (علیھماالسلام) کو بھی حالاں کہ اُنھیں یہی حکم دیا گیا تھا کہ صرف ایک ہی معبود کی عبادت کریں اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ (اللہ) پاک ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔
(التوبہ:31)

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ
بے شک جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے، آپ ﷺ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
(الأنعام: 159)

یہ اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ بندی دین سے علیحدگی ہے، اور دین کے باہر ہونا کفر ہے۔

اسی طرح فرمایا
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۝ مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا
مشرکوں میں سے نہ ہو جانا، جو اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہیں اور گروہ گروہ بن جاتے ہیں۔
(الروم: 31-32)
یہاں فرقہ بندی کو براہِ راست شرک کے ساتھ جوڑا گیا۔

اَمْ لَهُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ ۭ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَـقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۭ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۝
کیا ان کے کچھ شریک ہیں جنھوں نے ان کے لیے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا ؟ اور اگر فیصلہ کی بات طے نہ ہو چکی ہوتی تو ان کے درمیان (کب کا) فیصلہ کر دیا جاتا اور بےشک ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔
(الشوری:21)
واضح ہوا کہ ہر فرقے کا بانی شریعت ساز بن کر اللہ کی شریعت میں دخل دے کر شرک کرتا ہے۔

یعنی فرقہ بندی آگ کا راستہ ہے، اور اصل نجات صرف اسی جماعت کو ہے جو قرآن و سنت اور فہمِ صحابہؓ پر قائم رہے۔ پس فرقہ بندی کا مطلب ہے وحی کو چھوڑ کر انسانوں کی راہ اپنانا، جو کفر بھی ہے اور شرک بھی، کیونکہ اس میں اللہ کی بجائے غیر اللہ کی اطاعت اور بندگی ہے۔

تلاش کریں