امام مہدی کا قرآنِ کریم سے ثابت نہیں ہے، اور صحیح احادیث میں بھی اس کی مستند و واضح بنیاد نہیں ملتی۔
قرآنِ حکیم میں اللہ تعالیٰ نے رہنمائی اور آخرت تک ہدایت کے لیے کتاب و سنت کو کافی قرار دیا ہے قرب قیامت کی جتنی پیشن گوئیاں قرآن و مستند اسانید سے ثابت ہیں ان میں امام مہدی کا تذکرہ نہیں ہے جبکہ عیسیٰ علیہ السلام کا آنا قرآن و متواتر احادیث سے ثابت ہے۔
مہدی کے بارے میں مذکور روایات کے تعلق سے، محدثین نے ان کی اسناد میں ضعف، انقطاع اور اضطراب کی نشان دہی کی ہے۔ کوئی ایک روایت بھی صحیح کی شرط کو پورا نہیں کرتی۔
اس لیے امام مہدی کا عقیدہ نہ قرآن سے ثابت ہے، نہ متفق علیہ صحیح احادیث سے۔ یہ زیادہ تر ضعیف و موضوع روایات اور شیعہ راویوں اور بعد کے فرقہ وارانہ رجحانات کا نتیجہ ہے۔