جی نہیں، الصلاة خير من النوم (صلوۃ نیند سے بہتر ہے) ہر اذان میں کہنا درست نہیں ہے بلکہ یہ الفاظ صرف فجر کی اذان کے ساتھ خاص ہیں۔
ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے
وكان يقول في الفجر الصلاة خير من النوم
اور فرمایا: فجر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم الصلاة خير من النوم کہتے تھے۔
سنن ابوداؤد، حدیث: كتاب الصلاة:باب كيف الأذان: 504
اس سے واضح ہوا کہ یہ کلمات صرف فجر کی اذان میں ہیں، باقی کسی اور نماز کی اذان میں شامل کرنا بدعت ہے، کیونکہ نبی ﷺ اور صحابہؓ سے ایسا ثابت نہیں۔