قیامت کے دن سب سے پہلا مقدمہ کس حق کے بارے میں ہوگا؟

پہلا مقدمے کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا

أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ
قیامت کے دن سب سے پہلا مقدمہ خون کے بارے میں ہوگا۔
 صحيح مسلم – كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات: 1678

یہ اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک انسانی جان کا حق سب سے زیادہ عظیم ہے۔ دنیا میں اگر کسی نے ظلم سے کسی کا خون بہایا تو قیامت کے دن سب سے پہلے اسی کا فیصلہ ہوگا، چاہے وہ مومن ہو یا کافر۔

قرآن میں فرمایا گیا
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا
جو کوئی جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے، اس کی سزا جہنم ہے، وہ ہمیشہ اس میں رہے گا۔
(النساء :93)

یہ عدلِ الٰہی کی عظیم مثال ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے انسانی جان کے حق کا حساب لیا جائے گا، تاکہ دنیا کے ظالم جان لیں کہ خون ناحق کا بدلہ لازماً دیا جائے گا۔

تلاش کریں