کیا بغیر ایمان کے اچھے اعمال آخرت میں فائدہ دیں گے؟

نہیں، بغیر ایمان کے اعمال آخرت میں کسی فائدے کا سبب نہیں بن سکتے۔

وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخٰفُ ظُلْمًا وَّلَا هَضْمًا
اور جو نیک کام کرے اور وہ مومن بھی ہو تو اسے نہ کسی ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا۔
(طہ:112)
اور
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ھُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
اور جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہ جنّت والے ہیں وہ اس (جنت) میں ہمیشہ رہیں گے۔ (البقرة: 82)

اعمال کی قبولیت ایمان کے بغیر ممکن نہیں، کیونکہ ایمان ہی وہ بنیادی شرط ہے جو اعمال کو آخرت میں ثمرآور بناتی ہے۔ نیکی، صدقہ، اور عبادت صرف ایمان کے تابع ہو کر اللہ کے نزدیک قیمت رکھتی ہیں۔

تلاش کریں