قرآن میں کوئی ٹیڑھ نہیں اور نہ ہی اس میں باطل سکتا ہے
- اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ عَلٰي عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًا (سورہ کہف:1)
- ’’سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے نازل کی اپنے بندے پر کتاب اور نہیں رکھی اس میں کوئی کجی‘‘ ۔
- قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّـقُوْنَ (سورہ زمر:28)
- ’’(یہ ) قرآنِ عربی (واضح ) ہے کسی کجی والا نہیں ہے تا کہ وہ ڈرجائیں (یا بچ جائیں کفر وشرک اور گناہ سے)‘‘
- لَّا يَاْتِيْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهٖ ۭتَنْزِيْلٌ مِّنْ حَكِيْمٍ حَمِيْدٍ )(سورہ فصلت:42)
- ’’نہیں آسکتا اس کے پاس باطل (جھوٹ ) اس کے آگے سے اور نہ اس کے پیچھے سے اتاری ہوئی ہے بہت حکمت والے کی طرف سے (جو) بہت خوبیوں والا ہے‘‘۔