اللہ تعالیٰ نے قرآن سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے۔
- فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِيْنَ وَتُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا (سورہ مریم:97)
- ’’پس (اے نبی) ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان بنادیا ہے تاکہ آپ اس سے پرہیزگاروں کو بشارت دیں اور کج بحثی کرنے والوں کو ڈرائیں‘ ‘۔
- كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰيٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّــقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ (سورہ فصلت:3)
- ’’یہ ایسی کتا ب ہے (کہ ) کھول کر بیان کی گئی ہیں اس کی آیات اس حال میں کہ قرآن عربی زبان میں ہے ان لوگوں کے لیے (جو ) جانتے ہیں‘‘۔
- فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ (سورہ دخان:58)
- ’’تو حقیقت یہی ہے کہ ہم نے بہت آسان کردیا ہے اسے آپکی زبان میں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ‘‘۔
- وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ (سورہ قمر:17)
- ’’اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے ؟‘‘