- بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ()
- اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم فرمانے والا ہے.
- اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ(١)
- تمام تعریف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے.
- الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِۙ (٢)
- جو بڑا ہی مہربان اور نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
- مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِؕ (٣)
- روز جزا کا مالک ہے۔
- اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُؕ (٤)
- (اے اللہ) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔
- اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَۙ (٥)
- (اے اللہ) ہمیں سیدھا راستہ دکھا دے۔
- صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ١ۙ۬ (٦)
- ان لوگوں کا راستہ جن ہر تو نے انعام فرمایا ۔
- غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّيْنَؒ (٧)
- نہ کہ ان لوگوں کا جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ گمراہوں کا راستہ۔